خبرنامہ انٹرنیشنل

اوبر نے مسلمان مخالف ٹوئٹ پر امریکی خاتون پر پابندی لگا دی

اوبر نے مسلمان مخالف ٹوئٹ پر امریکی خاتون پر پابندی لگا دی

نیویارک:(ملت آن لائن) امریکا میں ٹرک حملے کے بعد مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز ٹوئٹس کرنے پر ٹیکسی سروس ’اوبر‘ اور ’لائفٹ‘ نے امریکی خاتون پر پابندی عائد کردی۔ انتہاپسند امریکی خاتون لورا لومر نے نیویارک میں دہشتگردی کے واقعے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر ٹوئٹ کی تھی جس میں اس نے کہا تھا کہ ٹیکسی سروس انتظامیہ انتہاپسند افراد کو بطور ڈرائیور شامل کررہے ہیں، مسلمانوں کے لئے خاص قسم کا فارم تیار کیا جانا چاہئے کیونکہ میں مزید کسی مسلمان انتہاپسند ڈرائیور کی حمایت نہیں کرسکتی۔ لورالومر نے اپنے ٹوئٹ کے ساتھ ایک تصویربھی شیئرکی جس میں لکھا کہ جس جگہ دہشتگردی ہوئی وہاں مسلمان خواتین حجاب میں آزادی کے ساتھ تفریح کر رہی ہیں

انتہاپسند امریکی خاتون لورا لومر نے نیویارک میں دہشتگردی کے واقعے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر ٹوئٹ کی تھی جس میں اس نے کہا تھا کہ ٹیکسی سروس انتظامیہ انتہاپسند افراد کو بطور ڈرائیور شامل کررہے ہیں، مسلمانوں کے لئے خاص قسم کا فارم تیار کیا جانا چاہئے کیونکہ میں مزید کسی مسلمان انتہاپسند ڈرائیور کی حمایت نہیں کرسکتی۔

لورالومر نے اپنے ٹوئٹ کے ساتھ ایک تصویربھی شیئرکی جس میں لکھا کہ جس جگہ دہشتگردی ہوئی وہاں مسلمان خواتین حجاب میں آزادی کے ساتھ تفریح کر رہی ہیں