خبرنامہ انٹرنیشنل

اورلینڈو فائرنگ؛ عمرمتین ہم جنس پرست تھا: سابق اہلیہ

اورلینڈو/لندن(آئی این پی)اورلینڈو میں ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب پر فائرنگ کرنے والا عمر متین کی سابق اہلیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ عمر متین خود بھی ہم جنس پرست تھا، جبکہ وہ شراب بھی پیتا تھا۔برطانوی اخبار کے مطابق اورلینڈو میں نائٹ کلب پر فائرنگ کرنے والے حملہ آور کی سابق اہلیہ نے انکشاف کیا ہے کہ اس کا شوہر خود بھی ہم جنس پرست تھا اور شراب بھی پیتا تھا۔ سابق اہلیہ نے بتایا کہ عمر متین ہم جنس پرستوں کی موبائل ایپ بھی استعمال کرتا تھا۔عمر متین کے ایک دوست نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر برطانوی اخبار کو بتایا کہ عمر متین نے اسے ڈیٹنگ پر لے جانے کا کہا تھا اور وہ عمر متین کے ساتھ ہم جنس پرستوں کے کلب جایا کرتا تھا۔ عمر متین دوست کے ساتھ اورلینڈو میں ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب بھی باقاعدگی سے جاتا رہا ہے۔