اولمپکس 2020 ،جاپان میں ’موبائل مسجد تیار‘
جاپانی دارالحکومت ٹوکیو میں اولمپکس 2020کے دوران مسلمانوں کی مذہبی ضروریات کا خاص خیال رکھتے ہوئے ایک ’موبائل مسجد‘ متعارف کرائی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جاپان کے شہر ٹوکیو میں منعقد ہونے والے سمر اولمپکس 2020 کے لیے ایک مقامی کمپنی نے موبائل مسجد متعارف کرا دی ہے جس کا مقصد جاپان آنے والے مسلمان سیاحوں کو نماز کی ادائیگی کی سہولت فراہم کرنا ہے۔
جس پر سات لاکھ ستر ہزار یورو کی لاگت آئی ہے .
اس ’موبائل مسجد‘ میں وضو کرنے کی سہولت کے ساتھ ساتھ بیک وقت 50نماز ی نماز پڑھ سکتے ہیں ۔
موبائل مسجد کو باہر سے دیکھنے والے اسے سفید اور نیلی رنگ کا ایک عام ٹرک سمجھیں گے لیکن جب اس کے اطراف کے دروازے پھیل کر کھل جاتے ہیں تو یہ ایک حیرت انگیز اور خوب صورت مسجد میں تبدیل ہو جاتا ہے۔
یہ مسجد نہ صرف مسلمان سیاحوں بلکہ مقامی شہریوں کے لیے بھی ہے۔
یہ ٹوکیو اولمپکس کے بعد بھی مختلف اوقات پر استعمال کی جاتی رہے گی بالخصوص ایسے مقامات پر جہاں لوگوں کا بہت بڑا اجتماع ہو رہا ہو۔