نیویارک:(اے پی پی) امریکا کے شہر اوکلاہوما میں67سالہ پرانے پُل کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا گیا ۔اوکلاہوما ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے 67سالہ پرانے پل کو دھماکا خیز مواد سے گرا دیا۔دھماکے کے ساتھ ہی پل پانی میں جاگرا۔اوکلا ہوما کے فورٹ گبسن جھیل پر یہ پل انیس سو انچاس میں تعمیر کیا گیا تھا۔ اب اس جگہ نیا پل تعمیر کرکے ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔