خبرنامہ انٹرنیشنل

آئس لینڈ کی خاتون اول کے آف شور اکاؤنٹس بھی سامنے آگئے

لندن / سڈنی:(آئی این پی) آئی سی آئی جے کے مطابق ’’سوئس لیکس‘‘ کی فہرست میں ڈورٹ موسیف کا نام برطانوی بینک ایچ ایس بی سی کے کائنٹ کے طور پر ہے جس کی ٹیکس ہیون میں کمپنیاں ہیں۔ برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق سوئس لیکس 2015 میں سامنے آئی تھیں مگر اب تک ان میں آئس لینڈ کی خاتون اول کا نام نہیں آیا تھا۔ ایک جرمن اخبار کے مطابق ڈورٹ موسیف کی2 آف شور کمپنیاں اور 5 آف شور اکاؤنٹس ثابت ہوچکے ہیں۔ علاوہ ازیں ارجنٹائن کے صدر ماؤریسیو ماکری نے پانامہ لیکس میں نام آنے پر عدالتی تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی ہے۔ ارجنٹائن کے ایک جج نے پانامہ اور باہاموس کو خطوط بھیجے ہیں کہ ماکری کی کمپنیوں کے حوالے سے ثبوت دیے جائیں۔ دوسری جانب آسٹریلیا نے ٹیکس بچانے والوں کیخلاف مزید اقدامات کرتے ہوئے منافع آف شور منتقل کرنے والی ملٹی نیشنل کمپنیوں پر 40 فیصد جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔