خبرنامہ انٹرنیشنل

آسٹریلیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ، ایک خاتون ہلاک

کوئنز لینڈ:(ملت+اے پی پی)آسٹریلیا کی ریاست کوئنزلینڈ میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ۔ حادثے میں ایک خاتون ہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے ۔ آسٹریلوی پولیس کے مطابق حادثہ مڈل آئی لینڈ کے ساحل پر پیش آیا ۔ سیاحوں کو سیر کے لئے لے جانے والے دو طیارے ایک ساتھ پرواز کر رہے تھے اور ان میں سے ایک طیارہ گر گیا ۔ حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ۔ ہلاک ہونے والی خاتون کا تعلق برطانیہ سے ہے جبکہ زخمی خاتون آئرلینڈ کی شہری ہیں ۔ زخمی پائلٹ کی حالت تشویشناک ہے ۔