خبرنامہ انٹرنیشنل

اٹلی، بس حادثے میں 16افراد ہلاک

روم: (ملت+آئی این پی)اٹلی کے شمالی حصے میں بس حادثے میں 16 افراد ہلاک اور 39زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اٹلی کے شمالی حصے میں موٹروے پرایک بس اس وقت حادثے کا شکا ر ہوگئی جب وہ ویرونا کے قریب سڑک کے کنارے پر رکھی رکاوٹوں سے ٹکرا گئی جس کے بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی ۔حادثے میں 16 مسافر ہلاک اور 39زخمی ہوگئے۔ بس پر ہنگری کے ایک سکول کے15 سے 17برس کے ٹین ایجرز سوار تھے۔۔ بس اٹلی کا سیاحتی دورہ مکمل کرنے کے بعد فرانس سے گزر کر بوڈاپیسٹ جا رہی تھی۔ اطالوی پولیس کے مطابق نصف شب کو پیش آنے والے اس حادثے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔