شمالی اٹلی میں ٹینکر پھٹنے سے تین افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق بلونا ایئرپورٹ کے قریب کاریں لے جانے والا ایک ٹریلر پل سے ٹکرا کر آتشگیر مادے سے بھرے ٹینکر میں جا گھسا۔
دھماکے کے نتیجے میں ہائی وے پر بنے پل کا کچھ حصہ تباہ ہوا اور آس پاس کھڑی گاڑیوں میں بھی آگ لگ گئی۔ سانحے میں تین افراد ہلاک اور ساٹھ سے زائد افراد زخمی ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سانحے کے بعد موٹروے اور قریبی علاقوں کو فوری طور پر بند کردیا گیا۔