خبرنامہ انٹرنیشنل

اٹلی: مسافر ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں، 20 افراد ہلاک

روم: (اے پی پی) اٹلی میں دو مسافر ٹرینیں آپس میں ٹکرانے کی وجہ سے 20 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ملک کے جنوبی حصے میں کوراٹو اور اَندریا نامی شہروں کے درمیان یہ حادثہ سنگل ٹریک پر ہوا۔ جائے حادثہ کی فضا سے لی جانے والی تصاویر میں آمنے سامنے سے ٹکرانے والی ان ٹرینوں کی بوگیاں ایک دوسرے میں دھنسی ہوئی اور ریلوے ٹریک کے دونوں جانب ملبہ بکھرا نظر آ رہا ہے۔