روم۔(ملت آن لائن)اٹلی میں رواں ہفتے طوفانی ہواؤں اورشدید بارش سے کم از کم 20 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ہزاروں ہیکٹر پر موجود جنگلات کو نقصان پہنچا ہے۔اٹلی کی شہری تحفظ کی ایجنسی کے مطابق جمعہ کو سردینیا کے علاقے میں آسمانی بجلی کی زد میں آکر ایک خاتون سمیت 2 جرمن سیاح ہلاک ہو گئے جس سے ہفتہ کے آغاز سے شروع ہونے والے خراب موسم کی وجہ سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 20 ہو گئی ہے۔ ماہرین موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق ہفتے کے اختتام تک مزید ہواہیں چلنے أور بارش کا امکان ہے۔وینیتو کے گورنر نے کہا ہے کہ طوفانی ہواؤں کے باعث دولومیٹز کے پہاڑی علاقے میں درخت تباہ ہو کر رہے گئے ہیں جبکہ ایک لاکھ 60 ہزار افراد بجلی کی سہولت سے محروم ہیں۔انہوں نے کہا کہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ پہاڑی سڑک بند ہونے سے بیلونو صوبے کا رابطہ ملک کے دیگر علاقوں منقطع ہو کر رہ گیا ہے۔