خبرنامہ انٹرنیشنل

اٹلی میں پل گرنے کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 35 ہو گئی

روم:(ملت+اے پی پی) اطالوی بندرگاہی شہر جینوآ کے قریب ایک پل کے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 35 ہو گئی ہے۔ بین الاقوامی زرائع ابلاغ کے مطابق اطالوی وزارت داخلہ نے میڈیا کو بتایا کہ مزید 5 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پل کے گرنے سے کم از کم 20 گاڑیاں بھی نیچے جا گریں۔ گاڑیوں کے ملبے میں سے 2 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔ یہ حادثہ اس اہم شاہراہ پر پیش آیا جو اٹلی اور فرانس کو ملاتی ہے۔ دوسری جانب فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں کے علاوہ جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے۔ ماکروں نے اطالوی وزیراعظم جوزیپے کونٹے کو فون کر کے اس حادثے پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے امدادی سرگرمیوں میں تعاون کی پیشکش بھی کی ہے۔