خبرنامہ انٹرنیشنل

اٹلی میں کوسٹ گارڈز نے 484 غیر تارکینِ وطن کو ڈوبنے سے بچالیا

روم: ملت آن لائن…اٹلی کے ساحلی محافظوں نے غیر قانونی طور پر یورپ میں داخل ہونے والے 484 تارکینِ وطن کو بچالیا ہے جبکہ 7 افراد کی لاشیں سمندر سے نکالی جاچکی ہیں۔اٹلی کے کوسٹ گارڈز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ساحلی محافظوں نے اطالوی سمندری حدود میں اطالوی بحریہ، دو نجی بحری جہازوں اور ایک امدادی گروپ کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ربڑ کی چار کشتیوں پر سوار 484 تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچالیا ہے جبکہ اس واقعے میں اب تک 7 افراد کے مرنے کی اطلاع بھی ہے۔
کوسٹ گارڈز کے مطابق بنگلہ دیش اور مختلف افریقی ممالک سے تعلق رکھنے والے مذکورہ تارکین وطن نے لیبیا میں انسانی اسمگلروں کو بھاری رقوم ادا کی تھیں تاکہ وہ انہیں سمندری راستے سے یورپ پہنچا سکیں۔