خبرنامہ انٹرنیشنل

اٹلی میں ہولناک زلزلہ ہلاکتوں کی تعداد 250 ہوگئی

روم/نیپیداو(آئی این پی) اٹلی میں ہولناک زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد250 ہوگئی جبکہ 400افرادزخمی ہوئے ہیں ، آفٹر شاکس کے ڈر سے لوگوں نے رات کھلے آسمان تلے گزاری ، متعدد افراد تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جنھیں نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے ،زلزلے سے بڑی تعداد میں عمارتیں منہدم ہو گئیں ، لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا ،وزیر صحت نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا،ادھر میانمر میں زلزلے سے 3 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ درجنوں قدیم مندروں کو بھی نقصان پہنچا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اٹلی کے حکام کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقے میں بدھ کو آنے والے شدید زلزلے میں اب تک 250 افراد ہلاک اور368 زخمی ہوئے ہیں جبکہ اب بھی لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔اٹلی کے ہزاروں امدادی کارکنان نے رات بھر ملبے میں لاپتہ افراد کی تلاش جاری رکھی۔ وزیرِ صحت کا کہنا ہے کہ مرنے والے افراد میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے اور اس بات کا خدشہ ہے کہ یہ تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔زلزلے سے بڑی تعداد میں عمارتیں منہدم ہو گئیں اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔اٹلی کے وزیراعظم میتیو رینزی نے کہا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد حتمی نہیں ہے۔انھوں نے زلزلے سے متاثرہ علاقے کے دورے میں وعدہ کیا کہ کسی خاندان، کسی شہر اور کسی گاؤ ں کو اس آفات میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔وزیراعظم میتیو رینزی نے زلزلے کے بعد فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں رات کے وقت امدادی کارروائیاں شروع کرنے پر امدادی کارکنوں کو خراج تحسین پیش کیا۔حکام کے مطابق سب سے زیادہ 86 ہلاکتیں اکومولی میں ہوئی ہیں جو زلزلے کے مرکز کے قریب واقع ہے۔منہدم عمارتوں میں پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔امریکی جیالوجیکل سینٹر کے مطابق یہ زلزلہ پیراگیا شہر کے جنوبی مشرق میں 76 کلومیٹر کے فاصلے پر آیا۔ اس کی گہرائی سطح زمین سے محض 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کی شدت دارالحکومت روم، ایمبریا، لازیو، لامارشے اور بولونیا تک محسوس کی گئی۔ہلاک ہونے والے افراد کی اکثریت کا تعلق پیسکارا ڈیل ٹورنٹو نامی گاؤ ں سے ہے جو زلزلے سے مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔امدادی کارکنوں نے پیسکارا ڈیل ٹورنٹو میں دو لڑکوں کو ملبے سے زندہ بھی نکالا ہے۔ امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ دونوں لڑکوں نے چارپائی کے نیچے چھپ کر زندگی بچانے میں کامیاب رہے ہیں۔پیسکارا ڈیل ٹورنٹو گاں کے علاوہ اماٹریس نامی قصبہ بھی زلزلے سے شدید متاثر ہوا ہے امدادی کارکن سونگھنے والے کتوں کی مدد سے ملبے میں پھنسے ہوئے لوگوں کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مقامی حکام یہ پتہ لگانے میں مصروف ہیں کہ ابھی تک کتنیلوگ لاپتہ ہیں۔ماضی کے زلزلوں کے اعداد و شمار کے مطابق خدشہ ہے کہ یہ زلزلہ بھی کافی نقصان دہ ہو سکتا ہے۔2009 میں اکویلا میں آنے والے زلزلے میں جو اٹلی میں بھی محسوس کیا گیا تھا اس میں 300 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔دوسری جانب میانمر میں زلزلے سے تین افراد ہلاک ہوگئے ۔ درجنوں قدیم مندروں کو بھی نقصان پہنچا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وسطی میانمر بھی چھ اعشاریہ آٹھ شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا ۔ زلزلے کے جھٹکے بنکاک ، بنگلہ دیش اور مشرقی بھارت میں بھی محسوس کیے گئے ۔ قدرتی آفت کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے جبکہ کئی قدیم مندروں کو بھی نقصان پہنچا ۔