خبرنامہ انٹرنیشنل

اٹلی پولیس نے 50ملین یورو کی منشیات اسمگلنگ ناکام بنادی

روم: (ملت آن لائن) اٹلی کی پولیس نے داعش کیلئے 50ملین یورو کی منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنادی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اٹلی کی پولیس نے لاکھوں یورو مالیت کی اس منشیات پر قبضہ کر لیا ہے، جس کی فروخت سے مبینہ طور پر جہادی تنظیم اسلامک اسٹیٹ کی مالی معاونت کی جانا تھا۔ اطالوی پولیس نے اس منشیات کی مالیت پچاس لاکھ یورو بتائی ہے۔ یہ منشیات بھارت سے بذریعہ بحری جہاز لیبیا کے لیے روانہ کی گئی تھی۔ اطالوی پولیس نے نشہ آور گولیوں کی انتہائی بھاری مقدار جنوبی اٹلی کی بندرگاہ جوئیا تارو (Gioia Tauro) کے ایک گودام میں سے اپنے قبضے میں لی۔ اس منشیات پر قبضہ حاصل کرنے میں امریکی انسداد منشیات کا ادارہ بھی شامل تھا۔ تقریبا چھ ماہ قبل بھی منشیات کی ایک ایسی ہی کھیپ جینوا کی بندرگاہ پر پولیس کو ملی تھی۔