خبرنامہ انٹرنیشنل

اپنی سرزمین پر کسی حملے کی اجازت نہیں دیں گے ،سعودی عرب

اپنی سرزمین پر کسی حملے کی اجازت نہیں دیں گے ،سعودی عرب
ریاض: (ملت آن لائن) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ان کا ملک اپنی سرزمین پر کسی حملے کی اجازت نہیں دے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے گزشتہ روز اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ایران کی مداخلت کی وجہ سے پڑوسی ممالک میں سکیورٹی کی صورت حال ابتر ہوئی ہے اور اس سے عالمی امن اور سلامتی کے لیے بھی خطرات پیدا ہوگئے ہیں۔

سعودی عرب میں اہم لوگوں کی گرفتاریوں کے بعد کرپشن کے خلاف جاری مہم کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے شہزادوں، وزرا اور تاجروں تک پھیلا دیا گیا جو سعودی عرب کی تاریخ میں اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا تھا۔سعودی عرب کے سرکاری حکام کے مطابق گرفتاریوں کا یہ سلسلہ کریک ڈاؤن کا پہلا مرحلہ ہے جو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے حالیہ اقدامات میں سے ایک ڈرامائی قدم ہے۔واضح رہے کہ محمد بن سلمان بین الاقوامی طور پر سعودی عرب کی موجودگی کا اعتراف کرانا چاہتے ہیں جس کی وجہ سے وہ اپنے گھر میں اپنی زیادہ طاقت کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

سعودی عرب کے سرکاری حکام کے مطابق گرفتاریوں کا یہ سلسلہ کریک ڈاؤن کا پہلا مرحلہ ہے جو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے حالیہ اقدامات میں سے ایک ڈرامائی قدم ہے۔واضح رہے کہ محمد بن سلمان بین الاقوامی طور پر سعودی عرب کی موجودگی کا اعتراف کرانا چاہتے ہیں