خبرنامہ انٹرنیشنل

اپنی کارکردگی سے روٹھے لوگوں کو منالوں گا: ٹرمپ

اسلام آباد (ملت + اے پی پی) امریکہ کے نئے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ وعدہ کرتے ہیں کہ وہ منقسم قوم کو متحد کر کے رہیں گے۔ امریکہ کے نئے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست اوہیو میں اپنی فتح کے جشن میں نکالی گئی پہلی ریلی میں اپنے ہزاروں حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ مانتے ہیں کہ قوم اس وقت تقسیم ہوئی ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ کچھ لوگ نہیں چاہتے تھے کہ وہ بطور صدر اقتدار میں آئیں،وہ وعدہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی کارکردگی سے ان روٹھے لوگوں کو منا کے رہیں گے اور پوری قوم کو متحد کریں گے،وہ تعصب کی مذمت کرتے ہیں اور تقسیم کو بھی تسلیم نہیں کریں گے۔