خبرنامہ انٹرنیشنل

اگرصدربنا توحجاب والی خواتین کونوکری سے نکال دوں گا

مانچسٹر: (اے پی پی) امریکی صدراتی امیدوار بننے کے خواہاں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر صدر بنا تو حجاب کرنےو الی خواتین کو نوکری سے نکال دوں گا ۔ نیوہمپشائر کے شہر مانچسٹر میں ایک ریلی کے دوران ری پبلکن پارٹی کے ممکنہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر مسلمانوں کو نفرت کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے ، اگر وہ صدر منتخب ہوئے تو محکمہ ٹرانسپورٹ، سیکورٹی، ایڈمنسٹریشن میں کام کے دوران حجاب پہننے والی مسلمان خواتین کو نوکری سے نکال دیں گے اور ان خواتین کی جگہ ریٹائرڈ فوجیوں کو نوکریاں دیں گے۔