تہران ۔(ملت آن لائن) ایران کے صدرڈاکٹر حسن روحانی نے استعفوں اور معزولیوں کے بعد خالی ہونے والی 4 وزارتوں کے لئے منتخب نئے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ایرانی خبرساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے استعفوں اور معزولیوں کے بعد خالی ہونے والی 4 وزارتوں کے لئے منتخب نئے ناموں کو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے لئے اسمبلی میں پیش کر دیا ہے۔ منتخب کئے گئے چار وزراء میں وزارت اقتصادیات و خزانہ کے لئے فرہاد دیج پسند، وزارت محنت کے لئے محمد شریعت مداری، وزارت رسل و رسائل و شہری منصوبہ بندی کے لئے محمد السلامی اور وزارت صنعت، معدنیات و تجارت کے لئے رضا رحمانی کا نام پیش کئے گئے ہیں۔