خبرنامہ انٹرنیشنل

ایران، ہلاک افراد کی تعداد 12 ہوگئی

ایران کی

ایران، ہلاک افراد کی تعداد 12 ہوگئی

تہران: (ملت آن لائن) ایران میں پر تشدد مظاہرے چھٹے روز میں داخل ہوگئے، حکومت مخالف ان مظاہروں میں اب تک 13 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کی جانب سے پولیس اسٹیشنوں اور فوجی تنصیبات پر قبضے کی کوشش نا کام بنا دی۔ادھر صدر حسن روحانی نے مغربی ممالک کو اپنے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پر لاکھوں ایرانی عوام اسلامی انقلاب کی حفاظت کی خاطر سڑکوں پر نکل آئینگے۔ ایران میں جمعرات کو حکومتی پالیسیوں کے خلاف مظاہرے شروع ہوئے تھے۔

………………………..

اس خبر کو بھی پڑھیے…فضائی حملہ، سینئر طالبان رہنما مولوی مسرور ہلاک

کابل:(ملت آن لائن) افغان صوبے ہلمند میں فضائی حملوں میں خودکش حملوں کا انچارج سینئر طالبان رہنما اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ مارا گیا۔ اتوار کی شام جنوبی ہلمند میں فضائی حملے کیے گئے جس میں سینئر طالبان رہنما مولوی احمد مسرور مارا گیا۔ مولوی احمد مسرور طالبان کا سینئر رہنما اور خودکش حملوں کا انچارج تھا جب کہ حملوں میں مزید 15 افراد ہلاک ہوئے۔ افغان میڈیا رپورٹس کے مقامی حکام کا کہنا ہےکہ ضلع گریشک میں ہونے والے فضائی حملوں میں مولوی مسرور کے علاوہ مزید 2 سینئر طالبان رہنما ہلاک ہوگئے۔ صوبائی حکومت کے میڈیا آفس نے ہلمند کے علاقے شورکئی میں فضائی حملوں کی تصدیق کردی۔ دوسری جانب افغان میڈیا کے مطابق صوبے ننگر ہار میں بھی فورسز نے آپریشن کیا جس میں کالعدم داعش کے 11 جنگجو مارے گئے۔

………………………

اس خبر کو بھی پڑھیے…..ٹرمپ ایرانی عوام کے خیر خواہ نہیں،صدر حسن روحانی

تہران(ملت آن لائن) ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو چند ماہ قبل تک ایرانی قوم کو دہشتگرد قرار دے رہے تھے کوایرانی عوام کی دلجوئی کرنے کا حق نہیں ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق صدرحسن روحانی نے گزشتہ روزکابینہ کے اجلاس میں خطاب کے دوران ایران کے بعض شہروں میں ہونے والے احتجاج کی جانب اشارہ ہوئے کہا ایرانی عوام آئین اور قانون کی رو سے بیان دینے اور تنقید کرنے حتی کہ احتجاج کرنے میں آزاد ہیں اور قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج اور تنقید کر سکتے ہیں، حتی کہ حکام کو چاہئیے کہ وہ عوام کے پرامن احتجاج کیلئے سہولیات فراہم کریں لیکن اس کے ساتھ ساتھ ایسے حالات نہ پیدا کئے جائیں جن سے اسلامی انقلاب کے چاہنے والوں اورعوام کی زندگی اور امنیت کوتشویش لاحق ہو۔ صدر مملکت نے دشمنوں کی ایران مخالف سازشوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام ہمیشہ ملک، خطے اور دنیا کے حساس حالات سے اچھی طرح واقف اور اپنے قومی مفادات پر فیصلہ کرتے ہیں اور ایران میں قومی سلامتی، بھائی چارہ،یکجہتی اور امن و امان علاقے کیلئے اہم ترین سرمایہ ہے۔ انہوں نے حالیہ دنوں میں بعض عرب ممالک ہمارے ملک کی نازک صورتحال پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں کہا کہ۔ ایران کے صدر نے کہا کہ ملک میں انارکی پھیلا نے اور معاشرے کے امن و سکون کو بر باد کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔