خبرنامہ انٹرنیشنل

ایران:پابندیاں ہٹائے جانے کے بعد بلاسٹک میزائل کے تجربات

تہران:(اے پی پی) ایران نے اقوام متحدہ کی جانب سے عائد اقتصادی پابندیاں ہٹانے کے بعد متعدد بلاسٹک میزائلوں کے تجربات کردیئے،سرکاری ٹیلی وژن پر تجربوں کے فوٹیجز جاری کردی گئیں۔ایران نے درمیانی رینج تک مار کرنے والے بلاسٹک میزائلوں کا تجربہ کرلیا،سرکاری ٹیلی وژن پر جاری کی گئی رپورٹ میں تجربے کی تصدیق کردی گئی۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران کے پاسداران انقلاب کور کی جانب سے میزائل تجربہ کیا گیا،اقوام متحدہ نے ایران کی جانب سے نیوکلیئر وارھیڈز لے جانے والے میزائلوں کے تجربات پر پابندیاں عائد کی تھیں۔وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ میزائل تجربہ گزشتہ برس ہونے والے تاریخی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں ہے،دوسری جانب ایرانی حکام نے واضح کردیا ہے کہ کسی بھی نوعیت کی پابندی انہیں میزائل تجربات سے روک نہیں سکتی۔