خبرنامہ انٹرنیشنل

ایرانی اقدامات مشرق وسطیٰ کو غیر مستحکم کر رہے ہیں، امریکی وزیر خارجہ

منامہ۔:(اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے خطے میں ایرانی اقدامات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں مشرق وسطیٰ کو غیر مستحکم بنانے والے قرار دیا ہے۔ انہوں نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شام اور یمن میں جنگ کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے یہ بات بحرین کے دورہ کے موقع پر کہی ۔ اس موقع پر انہوں نے بحرینی حکومت پر بھی زور دیا کہ وہ ملک میں انسانی حقوق کا احترام کرے۔ بحرین حکومت پر الزام عائد کیا جاتا ہے کہ وہ ملکی شیعہ اقلیت کے خلاف امتیازی سلوک جاری رکھے ہوئے ہے۔