خبرنامہ انٹرنیشنل

ایرانی میزائل حملوں سے نمٹنا ضروری ہو گیا: متحدہ عرب امارات

ایرانی میزائل حملوں سے نمٹنا ضروری ہو گیا: متحدہ عرب امارات
شارجہ: (ملت آن لائن) متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور ڈاکٹر انور قرقاش نے کہا ہے کہ ریاض پر یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے بیلسٹک میزائل حملہ کی ناکام کوشش کے بعد ایران کا میزائل پروگرام زیادہ اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ ان حملوں کے بعد یہ ثابت ہو گیا ہے کہ ایران کی طرف سے بڑھتے خطرات کو روکنا اولین چیلنج ہے۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ تمام عرب ممالک کو ایرانی خطرات کی روک تھام کیلئے ایرانی خطرے کو پہلی ترجیح قرار دینا چاہئے۔