ایرانی نظام کی پالیسیاں ہی اسے لے ڈوبیں گی: فائزہ رفسنجانی
ایران کے سابق صدر ہاشمی رفسنجانی کی بیٹی فائزہ ہاشمی رفسنجانی نے کہا ہے کہ ایرانی نظام کی پالیسیاں اسے لے ڈوبیں گی
تہران(اے پی پی) ایران کے سابق صدر ہاشمی رفسنجانی کی بیٹی فائزہ ہاشمی رفسنجانی نے کہا ہے کہ ایرانی نظام کی پالیسیاں اسے لے ڈوبیں گی۔ انہوں نے شام اور یمن میں ایران کی مسلسل مداخلت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔عرب ٹی وی کے مطابق ایک افطار عشائیہ کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے فائزہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ حالیہ مسائل جوہری معاہدے کا نتیجہ نہیں بلکہ ہماری خارجہ پالیسی کے سبب ہیں۔