خبرنامہ انٹرنیشنل

ایرانی پارلیمان میں خواتین کی تعداد علماء سے بھی زیادہ

تہران:(اے پی پی)ایرانی پارلیمان میں خواتین کی تعداد علماء سے بھی زیادہ ہوگئی۔ایران میں 1979کے اسلامی انقلاب کے بعد پہلی بار سب سے زیادہ خواتین منتخب ہوکر پارلیمنٹ تک پہنچی ہیں۔صدر حسن روحانی نے پارلیمانی انتخابات میں ریکارڈ خواتین کو منتخب کرنے پر ووٹرز کو مبارک باد دی ہے۔صدر رووحانی کی جانب سے جمعے کو منعقدہ دوسرے انتخابی مرحلے کے نتائج کے بعد یہ پہلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ایرانی پارلیمان میں کل سترہ خواتین منتخب ہوئیں،جو پارلیمان کاچھ فیصد حصہ ہے۔