خبرنامہ انٹرنیشنل

ایرانی ہیکرزنےاردن کی سرکاری ویب سائٹ ہیک کرلی

دبئی (آئی این پی)ایرانی ہیکرز نے اردن کی سرکاری نیوز ایجنسی “پیٹرا” کی ویب سائٹ کو ہیک کر لیا اور اس میں سعودی عرب کے نائب ولی عہد محمد بن سلمان سے منسوب ایک جعلی بیان نشر کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان ان دنوں امریکا کے دورے پر ہیں اور اس جعلی خبر میں ایسے دکھایا گیا جیسے انہوں نے امریکی صدارتی انتخابات کے ایک امیدوار کی حمایت کردی ہے۔ اس خبر کو بعد میں پیٹرا کی انتظامیہ نے ویب سائٹ سے ہٹا دیا تھا۔اردن کے ذرائع کے مطابق اس ہیکنگ کا سراغ لگا لیا گیا ہے اور اس کا منبع ایران میں تلاش کیا گیا ہے اور اس حوالے ایک باضابطہ درخواست انٹرپول کو دے دی گئی ہے جو کہ دیگر تحقیقات کرے گا۔اس موقع پر پیٹرا نیوز ایجنسی کی جانب سے ایک وضاحت بھی جاری کی گئی ہے جسے یہاں پر پڑھا جاسکتا ہے۔