خبرنامہ انٹرنیشنل

ایران امریکا کے خلاف اقوام متحدہ سے رجوع کرے گا

ایران امریکا کے خلاف اقوام متحدہ سے رجوع کرے گا
تہران(ملت آن لائن) ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلی نے ایران کی جانب سے یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کو ہتھیار فراہم کرنے کے دعووں پر اقوام متحدہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔محمد جواد ظریف نے روسی خبر رساں ایجنسی سپوتنک کو ایک ای میل بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایران امریکی دعووں پر اقوام متحدہ میں شکایت کرے گا۔ خاتون امریکی مندوب نکی ہیلی نے گزشتہ دنوں سعودی عرب پر یمن سے داغے گئے میزائل کے ٹکڑے دکھائے اور اس کے ساتھ ہی یمن میں ہتھیاروں کی فراہمی کے حوالے سے ایران پر الزامات بھی لگائے.تاہم اقوام متحدہ کے ترجمان فرحان حق نے نے نکی ہیلی کے دعووں کو مسترد کر دیا ہے۔
محمد جواد ظریف نے روسی خبر رساں ایجنسی سپوتنک کو ایک ای میل بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایران امریکی دعووں پر اقوام متحدہ میں شکایت کرے گا۔ خاتون امریکی مندوب نکی ہیلی نے گزشتہ دنوں سعودی عرب پر یمن سے داغے گئے میزائل کے ٹکڑے دکھائے اور اس کے ساتھ ہی یمن میں ہتھیاروں کی فراہمی کے حوالے سے ایران پر الزامات بھی لگائے.