خبرنامہ انٹرنیشنل

ایران بھر میں قدیم تہوار شب یلدا منایا گیا

ایران بھر میں قدیم تہوار شب یلدا منایا گیا
تہران(ملت آن لائن) ایران میں سال کی طویل ترین رات شب یلدا کا قدیم تہوار منایا گیا۔ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران کے عوام ہرسال موسم خزاں کی آخری رات کو شب یلدا کا تہوارمناتے ہیں جو ایرانی کیلینڈر کے مطابق 30 آذر یا 20 اور21 دسمبر کی درمیانی رات کو منایا جاتا ہے۔قدیم ایرانی تہذیب میں شب یلدا کو تاریکیوں کے مقابلے میں روشنی کی فتح کا تہوار قرار دیا جاتا ہے۔اس موقع پر خاندان کے سب ہی افراد، گھرانے کے سب سے بزرگ شخص جیسے دادا، دادی، یا نانا، نانی کے گھر جمع ہوتے ہیں اور رات کا بیشتر حصہ بات چیت، ماضی کی اچھی یادوں کے قصوں اور بیت بازی وغیرہ میں بسر کرتے ہیں۔ جبکہ شب یلدا کے مخصوص کھانوں اور موسمی پھلوں سے ایک دوسرے کی خاطر تواضع کرتے ہیں۔اس رسم کی ایک خاص بات یہ ہے کہ رشتہ دارجب ایک دوسرے سے ملتے ہیں تو صلح رحم کرنے کا موقع ملتا ہے شب یلدا کا تہوارایران کے علاوہ افغانستان، تاجکستان، ازبکستان، ترکمانستان اورآذربائیجان میں بھی منایا جاتا ہے۔