واشنگٹن ۔ (ملت آن لائن)امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ وہ پراعتماد ہیں کہ ایران اپنا جوہری پروگرام دوبارہ شروع نہیں کرے گا۔ امریکی نشریاتی ادارے سے بات چیت میں مائیک پومپیو نے یورپی کمپنیوں کو بھی خبردار کیا کہ انہیں کاروبار کے لیے ایران یا امریکا میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو گا۔ واضح رہے کہ پیر سے ایران پر امریکی پابندیوں کو مکمل نفاذ عمل میں آ چکا ہے۔ ایران پر نافذ امریکی پابندیوں میں 2015ء میں ایرانی حکومت اور عالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والے جوہری معاہدے کے بعد نرمی کی گئی تھی تاہم رواں برس کے وسط میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس معاہدے سے باہر نکلنے اور ایران پر دوبارہ ان سخت پابندیوں کے نفاذ کا اعلان کیا تھا۔