قبرص ۔(اے پی پی) اسرائیل نے الزام عاید کیا ہے کہ ایران ایک عالمی دہشت گرد نیٹ ورک تشکیل دینے کے لیے کوشاں ہے جس کی مدد سے یورپ، امریکا اور دنیا کے دوسرے خطوں میں مخالفین کو ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے ہلاک کرنا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیلی وزیردفاع موشے یعلون کا کہنا ہے کہ تہران عالمی دہشت گرد نیٹ ورک بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ یہ عالمی دہشت گرد نیٹ ورک اور اس سے وابستہ سیل اسلحہ حاصل کرنے، معلومات جمع کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں انٹیلی جنس معلومات بھی بہم پہنچائی جائیں گی۔جرمن ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیردفاع موشے یعلون نے قبرص میں اپنے قبرصی ہم مصب سے ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران دنیا بھر کے دہشت گرد گروپوں کی مدد سے ایک عالمی دہشت گرد نیٹ ورک قائم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ خفیہ نیٹ ورک کو اسلحہ بھی مہیا جائے گا تاکہ وہ عسکری کارروائیاں کرسکے۔ اس کے ساتھ ساتھ اسے اہم معلومات بھی مہیاکی جائیں گی ، جس کے بعد وہ یورپ امریکا کی سرزمین پر دہشت گردی کی کارروائیاں کرے گا۔