خبرنامہ انٹرنیشنل

ایران :مسافر ٹرینوں میں تصادم ، 15 مسافر ہلاک

تہران (ملت+اے پی پی) ایران میں دو مسافر ٹرینوں میں تصادم کے بعد آگ لگنے سے 15 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ۔ ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق حادثہ دارالحکومت تہران سے چار سو کلومیٹر مشرق میں واقع شہرود شہر میں ہفت خان سٹیشن پر پیش آیا ، ایک ٹرین سٹیشن پر کھڑی گاڑی سے جا ٹکرائی ۔ عینی شاہدوں کے مطابق زخمیوں کی تعداد پچاس سے زیادہ ہے جبکہ ایک سو سے زیادہ مسافر زخمی ہیں ، ریسکیو کا کام جاری ہے ۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے حادثے کی وجہ جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔