خبرنامہ انٹرنیشنل

ایران میں مظاہرین سے جھڑپوں کے دوران 3 پولیس اہلکار ہلاک

ایران میں مظاہرین سے جھڑپوں کے دوران 3 پولیس اہلکار ہلاک

تہران:(ملت آن لائن) ایران میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ میں 3 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ ایران کے دارالحکومت تہران کی شاہراہ پاسداران پر بڑی تعداد میں لوگ مقامی مذہبی پیشوا کی رہائی کے لئے احتجاج کررہے تھے، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پیش قدمی کی تو مظاہرین نے مشتعل ہوکر حملہ کردیا۔ جس کے نتیجے میں تین اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ تہران پولیس چیف سعید منتظر مہدی نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایران کے اقلیتی فرقے ’کنا آبادی جماعت‘ کے مظاہرین کی جانب سے تشدد کا راستہ اختیار کیا گیا اور پولیس پر فائرنگ کی گئی، پولیس تشدد کا راستہ اختیار کرنے والے مظاہرین کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہیں۔
…………………………..
اس خبر کو بھی پڑھیے….سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اگلے ماہ فیشن شومنعقد کرنے کا اعلان

لندن(ملت آن لائن)سعودی عرب کا دارالحکومت ریاض آئندہ ماہ ملک کی تاریخ کے پہلے فیشن شو کی میزبانی کرے گا۔اس بات کا اعلان شہزادی نورا بنت فیصل نے لندن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کیا۔ بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا تھا کہ ملک کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ملک کو روایتی قدامت پسندی سے علیحدہ ایک نئی راہ پر گامزن کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس کا مقصد سعودی نوجوانوں کو اس بات کا یقین دلاناہے کہ ان کا مستقبل روشن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس بات کا امکان بہت زیادہ ہے کہ فیشن سو میں جن ملبوسات کی نمائش کی جائے گی وہ سعودی عرب میں لباس کے حوالے سے قدرے قدامت پسند اقدار کی ہی عکاسی کریں گے مگر ان اقدامات کا مقصد سعودی معیشت میں بہتری لانا اور غیر ملکیوں کو ملک میں خریداری کرنے کی طرف مائل کرنا بھی ہے۔عرب فیشن کونسل کے زیرِ اہتمام یہ فیشن شو 26 مارچ سے 31 مارچ تک جاری رہے گا۔