تہران۔ (اے پی پی) ایران نے اپنی فضائیہ کو جدید نصر کروز میزائل سے لیس کیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق نصر کروز میزائل فضائیہ کے حوالے کرنے کیلئے تہران میں ایک بڑی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل جنرل حسین دہقان سمیت دیگر عسکری قیادت نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر دفاع نے کہا کہ وزارت دفاع کے ماہرین مسلح افواج کی مختلف دفاعی ضروریات کو پورا کرنے کے حوالے سے بھرپور صلاحیتوں کے حامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نصر میزائل مختلف اقسام کے لڑاکا طیاروں میں نصب کیا جاسکتا ہے۔