خبرنامہ انٹرنیشنل

ایران نے ایٹمی معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی دے دی

تہران(ملت آن لائن)ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے نئی پابندیاں لگائیں تو عالمی طاقتوں سے کیا گیا ایٹمی معاہدہ چند گھنٹوں میں ختم کردیا جائے گا۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے طرز عمل سے ثابت کردیا کہ امریکا اچھا پارٹنر نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ احمقانہ ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر عالمی طاقتوں کے ایران کے ساتھ معاہدے کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے احمقانہ قرار دیا ہے۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آسٹریلوی وزیراعظم میلکم ٹرنبل کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں ایران کے ساتھ طے پانے والے نیوکلیئر معاہدے کو “احمقانہ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے سے نیویارک نے کچھ حاصل نہیں کیا۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے آسٹریلوی وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تزویراتی ہتھیاروں میں کمی کے معاہدے اور نیوکلیئر معاہدے سے امریکا کو کچھ نہیں ملے گا جب کہ مجھے نہیں معلوم کہ اس طرح کے احمقانہ معاہدے طے کرنے کے لیے یہ شخصیات کہاں سے ملیں، اس طرح کے کام مجھے مار دیتے ہیں۔