دمشق ۔ (ملت آن لائن) شامی وزیرخارجہ ولیدالمعلم نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے شامی علاقے میں کیا جانے والا میزائل حملہ جائزقرار دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکومت نے شام سے اس بارے بات چیت کی تھی۔ ولیدالمعلم نے لبنانی ٹی وی چینل المعیادین سے بات چیت میں کہا کہ یہ ایرانی حملہ شامی حکومت کے ساتھ مکمل رابطے کے بعد کیا گیا۔ واضح ر ہے کہ گزشتہ ماہ ایران میں ایک پریڈ میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے تناظر میں گزشتہ روز ایران نے شامی علاقے ابوکمال میں داعش کے عسکریت پسندوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا تھا۔