خبرنامہ انٹرنیشنل

ایران نے سعودی عرب کے الزامات مسترد کردیے

ایران نے سعودی عرب کے الزامات مسترد کردیے
تہران:(ملت آن لائن) ایران نے سعودی عرب کی جانب سے ریاض میزائل حملے میں تہران کے ملوث ہونے کے الزامات کو مسترد کردیا۔ ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں میزائل حملے میں ایران کے ملوث ہونے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ان بیانات کو غیرذمہ دارانہ اور اشتعال انگیزی قرار دیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یمن سے داغے گئے میزائل حملے کو سعودی عرب کی جارحانہ کارروائیوں اور یمن میں مداخلت کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں ایران سمیت کوئی اور ملک ملوث نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب یمن میں فوجی کارروائیوں کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام ہونے کے بعد بے بنیاد اور جھوٹے دعوؤں کے ذریعے اپنے شکست خوردہ اتحاد کے لیے مزید مسائل پیدا کررہا ہے۔