تہران۔(ملت آن لائن)ایران کے ایک سینیئرسکیورٹی عہدیدار نے کہا ہے کہ تہران ملک کے خلاف کسی بھی معاندانہ کارروائی کا جواب دے گا۔ ایرانی نیوز ایجسنی کے مطابق ملک کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی شامخانی نے کہا ہے کہ حملہ کر کے نکل جانے کا زمانہ دنیا میں ختم ہو گیا ہے اور یہ کہ ان کے ملک کے خلاف کسی بھی معاندانہ اقدام کا تہران کی طرف سے 10 گنا طاقت سے جواب دیا جائے گا۔ ایران کے امریکا کے ساتھ تعلقات تناؤ کا شکار ہیں۔ امریکا نے 2015ء میں طے پانے والے جوہری معاہدے سے الگ ہونے کے بعد تہران حکومت پر نئی پابندیاں کر دی ہیں۔