خبرنامہ انٹرنیشنل

ایران کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں ، دنیا کے ساتھ رابطوں کو فروغ دینا چاہتے ہیں:صدرحسن

تہران :(اے پی پی)ایران کے صدرحسن روحانی نے کہاہے کہ ایران کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں ہے اورہم دنیا کے ساتھ رابطوں کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق نیشنل نیوکلئیر ٹیکناجی ڈے کے موقع پرایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم اعتدال پسندی کی پالیسی کی حمایت کرتے ہیں ،ایران کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں،ایران دنیا اوراپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ رابطوں کو فروغ دینا چاہتا ہے۔انہوں نے کہاکہ اعتدال کی راہ پر چلتے ہوئے ہم اپنا ہدف حاصل کرسکتے ہیں۔حسن روحانی نے کہاکہ کسی پر100فیصداعتماد یا عدم اعتماد نہیں کیا جاسکتا اسلئے ہم دنیا کے ساتھ تعامل چاہتے ہیں۔قبل ازیں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ آئی نے امریکا کو ’’بے ایمانی کا نمونہ‘‘ قراردیا تھا۔