خبرنامہ انٹرنیشنل

ایران کےدارالحکومت تہران میں زلزلےکےجھٹکے

ایران کےدارالحکومت تہران میں زلزلےکےجھٹکے
تہران:(ملت آن لائن) ایران کے درالحکومت تہران سمیت دیگر صوبوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ ایران کے درالحکومت تہران 2۔5 شدت کے زلزلے سے لرز گیا جبکہ اطراف کے صوبوں البرز، قم، قزوین میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ایرانی حکام کے مطابق زلزلے کے بعد سے اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ ایران کے جیولیوجیکل سینٹر کے مطابق زلزلے کا مرکز ایران کے شہر میشکن دشت سے 40 میل کے فاصلے پر اور تہران کے جنوب مغرب میں تھا۔ صوبہ البرز میں زلزلے کے نتیجے میں چالوس روڈ پرچٹانیں گری ہیں، امدادی ٹیمیں ممکنہ نقصانات کا جائزہ لے رہی ہیں۔ ایران زلزلہ: جاں بحق افراد کی تعداد 530 تک جا پہنچی گزشتہ ماہ 14 نومبرکو ایران اورعراق کے سرحدی علاقوں میں 7.4 شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی تھی، زلزلے کے نتیجے میں530 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ آٹھ ہزار سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔