خبرنامہ انٹرنیشنل

ایران کےساتھ تعلقات گہرا کرنےمیں بہت زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں، جرمنی

برلن: (اے پی پی) جرمنی کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم ایران کے ساتھ ہر سطح پر اپنے تعلقات گہرا کرنے میں بہت زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کی وزارت خارجہ کیترجمان مارٹین شفر نے کہا ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے حالیہ دورہ برلن کے پیش نظر ، امید ہے کہ دیگر سطح پر بھی ہم ملاقاتیں انجام دیں۔ جرمنی کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بار پھر کہا کہ جرمنی کی حکومت ویانا معاہدے ، گروپ پانچ جمع ایک کی سرگرمی کا عمل جاری رہنے اور ایران کے ساتھ تعلقات کو گہرا اور مضبوط بنانے کی پابند ہے۔شفر نے مزید کہا کہ ایران کے مستقبل کے بارے میں اس ملک کی پالسیوں میں رونما ہونے والی تبدیلیوں پر ہماری گہری نظر ہے اور ہم ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو گہرا کرنے سے متعلق کوششیں انجام دے رہے ہیں۔ مارٹین شفر نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران کے سلسلے میں جرمنی کی پالیسی میں کوئی اختلاف نظر نہیں پایا جاتا کہا کہ تہران کے بارے میں برلن کی پالیسی مکمل طور پر ہم آہنگ ہے۔