خبرنامہ انٹرنیشنل

ایران کے تیل کی پیداوار پابندیوں سے پہلے والے ہدف کے قریب پہنچ گئی

تہران ۔19 اکتوبر (ملت + اے پی پی) ایران کے وزیر پیٹرولیئم پیڑن نامدار زنگنے نے کہا ہے کہ ایران تیل کی پیداوار کے لحاظ سے پابندیوں سے پہلے والے ہدف کے قریب پہنچ گیا ہے۔تہران میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے پیڑن نامدار زنگنے نے بتایا کہ ملکی خام تیل کی پیداوار 40 لاکھ بیرل یومیہ تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا واضح مطلب یہ ہے کہ ہم پابندیوں سے پہلے والی پوزیشن کے بہت قریب پہنچ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پابندیوں سے پہلے ایران کی تیل کی پیداوار42 لاکھ بیرل یومیہ تھی۔ ایران کے وزیر پیٹرولیم نے تیل کے نئے معاہدوں کی راہ میں حائل مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے بینکاری مشکلات نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ تیل کے نئے معاہدوں کے حوالے سے ممکنہ مشکلات کو حل کرنے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے۔