ایران کے جوہری معاہدے کو تسلیم کرنے کے موقف پر قائم ہیں، کینیڈا
کینیڈا نے ایک بار پھر کہا ہے کہ ان کا ملک جامع ایٹمی معاہدے کو تسلیم کرنے کے اپنے موقف پر قائم ہے ۔
اوٹاوا(ملت آن لائن) کینیڈا کی وزیرخارجہ کرسٹیا فری لینڈ نے ایران کے ساتھ کام کرنے والی کمپنیوں کو امریکا کے ذریعے پابندیوں کا نشانہ بنانے کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ڈالر سے الگ ہٹ کر ایک نئے مالیاتی نظام کے قیام کی باتیں ہر دور سے زیادہ عملی ہوتی نظر آرہی ہیں ۔