خبرنامہ انٹرنیشنل

ایران کے خلاف ایکشن لیا جانا چاہیے، امریکی سفیر

ایران کے خلاف ایکشن لیا جانا چاہیے، امریکی سفیر
نیویارک: (ملت آن لائن) اقوام متحدہ میں امریکا کی سفیر نکی ہیلی نے کہا ہے کہ حوثی باغیوں کو میزائل فراہم کرنے پر ایران کے خلاف ایکشن لیا جانا چاہیے۔ اقوام متحدہ میں سعودی عرب اور امریکا کا کہنا ہے کہ یمن میں فعال حوثی باغیوں کی طرف سے گزشتہ ہفتہ ریاض پر داغا گیا تھا وہ میزائل ایرانی ساختہ تھا۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہاکہ ایران کی طرف سے حوثی باغیوں کو میزائل فراہم کرنا دراصل سعودی عرب کے خلاف براہ راست جارحیت کے مترداف ہے تاہم ایران نے ایسے تمام تر الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔