خبرنامہ انٹرنیشنل

ایران کے سابق صدر احمدی نژاد کو گرفتار کرلیا گیا

ایران کے سابق صدر احمدی نژاد

ایران کے سابق صدر احمدی نژاد کو گرفتار کرلیا گیا

تہران:(ملت آن لائن)ایران کے سابق صدر احمدی نژاد کو گرفتار کرلیا گیا، سابق ایرانی صدر احمدی نژاد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ایران میں گزشتہ دو ہفتوں سے جاری مہنگائی کے خلاف مظاہرے اب حکومت مخالف تحریک میں تبدیل ہوچکے ہیں، ان مظاہروں اور احتجاجی ریلیوں میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے متعدد واقعات میں 22 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے جب کہ سیکڑوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ نوبل انعام یافتہ خاتون نے سول نافرمانی کی کال دے دی سابق صدر محمود احمدی نژاد کو شیراز شہر سے گرفتار کیا گیا اور ان پر جنوبی شہر بوشہر میں دیئے گئے بیان کے بعد عوام کو مظاہروں پر اکسانے کاالزام ہے۔ ایران میں مظاہرین نے تھانوں کو آگ لگادی، سیکڑوں افراد گرفتار واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ہی ایرانی عدلیہ کے سربراہ صادق آملی لاریجانی نے سابق صدر احمدی نژاد اور اُن کے معاونین پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ ملک میں “نیا فتنہ” بھڑکانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں…ایران کے اسکولوں میں انگریزی زبان پر پابندی عائد

تہران:(ملت آن لائن) ایران کے تمام سرکاری اور نجی پرائمری اسکولوں میں انگریزی زبان کی تعلیم پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ایران کے سرکاری ہائی ایجوکیشن کونسل کے سربراہ مہدی نوید نے بتایا ہے کہ ایرانی رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ کم عمری میں انگریزی سکھانے سے بچوں کے مغربی ثقافت سے قریب ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، اس بیان کے تناظر میں ایرانی حکومت کی جانب سے تمام سرکاری و نجی پرائمری اسکولوں میں انگریزی کی تعلیم پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور اب کسی بھی سرکاری یا نجی پرائمری اسکول کے نصاب میں انگریزی زبان کی تعلیم کو شامل کرنا خلاف قانون ہوگا۔ مہدی نوید کا کہنا تھا کہ یہ اس لیے کیا گیا ہے کیونکہ ایسا مانا جاتا ہے کہ پرائمری اسکولوں کے طالب علموں میں ایرانی ثقافت کی بنیاد مضبوط نہیں ہورہی اس لئے ایران میں انگریزی کی غیر نصابی کلاسز پر بھی پابندی لگائی جانے کے امکانات ہیں۔ دوسری جانب خامنہ ای نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پرائمری اسکولوں میں انگریزی زبان پر پابندی کے فیصلے کا مطلب غیر ملکی زبانوں کو سیکھنے کی مخالفت نہیں بلکہ غیرملکی ثقافت کو ملک کے بچوں، نوجوانوں اور نوجوان نسل میں فروغ دینے کی مخالفت کرنا ہے۔