خبرنامہ انٹرنیشنل

ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے کا خاتمہ ناقابل معافی امریکی اقدام ہو گا ، روس

ماسکو (ملت + اے پی پی) روسی وزارت خارجہ نے امریکا کی جانب سے ایران کے خلاف دس سالہ پابندیاں عائد کئے جانے کے اقدام کے بعد کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ہونے والا ایٹمی سمجھوتہ ختم کئے جانے سے متعلق امریکی اقدام ناقابل معافی ہو گا۔انٹر فیکس کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کے خلاف دس سالہ پابندیوں کی مدت میں توسیع کے امریکی فیصلے سے ماسکو کو مایوسی ہوئی ہے۔ یہ بیان ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ امریکی صدر بارک اوباما نے گذشتہ صبح ایران کے خلاف پابندیوں کی مدت میں توسیع کے بل پر دستخط کرنے سے گریز کیا تاہم دستخط نہ ہونے کے باوجود یہ بل قانون میں تبدیل ہو گیا۔روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اگر جامع ایٹمی معاہدہ ختم ہوتا ہے تو اس کی ساری ذمہ داری، امریکا پرعائد ہو گی۔