خبرنامہ انٹرنیشنل

ایسٹر تقریبات: پوپ فرانس نے 2 مسلمانوں سمیت 12 قیدیوں کے پاؤں دھلوا کر بوسہ دیا

ایسٹر تقریبات

ایسٹر تقریبات: پوپ فرانس نے 2 مسلمانوں سمیت 12 قیدیوں کے پاؤں دھلوا کر بوسہ دیا

ویٹی کن سٹی:(ملت آن لائن) مسیحیوں کے مذہبی تہوار ایسٹر کے سلسلے میں دنیا بھر میں آج ‘گڈ فرائی ڈے’ کی تقریبات منائی جائیں گی۔ گذشتہ روز ‘مقدس جمعرات’ (Holy Thursday) کے موقع پر پوپ فرانسس نے ایک اصلاحی جیل میں 12 قیدیوں کے پیر دھلوائے اور بوسہ بھی دیا، جن میں 2 مسلمان قیدی بھی شامل تھے۔ کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے خصوصی عبادت کے حصے کے طور پر روم کے قریب واقع ایک اصلاحی جیل کا دورہ کیا اور وہاں 12 قیدیوں کے پاؤں دھو کر انہیں عقیدت سے چوما۔ ان قیدیوں کا تعلق اٹلی، فلپائن، موروکو، مالدیویا، کولمبیا اور سیرا لیونے سے تھا، جن میں سے 8 کیتھولک عیسائی، 2 مسلمان، ایک آرتھوڈوکس عیسائی اور ایک قیدی بدھ مت کا پیروکار تھا۔ بعدازاں پوپ فرانسس نے قیدیوں اور قید خانے کے عملے کو عشائیہ بھی دیا۔ اس موقع پر پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ اپنی زندگی کو تبدیل کرنے کا موقع ہر ایک کے پاس ہوتا ہے، ہمیں کسی کے بارے میں رائے قائم نہیں کرنی چاہیے۔