خبرنامہ انٹرنیشنل

ایسے 12 پیشے جن کی نوکریاں صرف سعودی باشندوں کو ملیں گی

ایسے 12 پیشے

ایسے 12 پیشے جن کی نوکریاں صرف سعودی باشندوں کو ملیں گی

ریاض: (ملت آن لائن) سعودی عرب کی حکومت نے ایسے 12 پیشوں کا اعلان کیا ہے جنھیں آئندہ صرف سعودی شہری ہی انجام دیں گے۔ سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ نئے ہجری سال کے آغاز سے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے شو رُومز، بچوں اور مردوں کے تیار کپڑوں کی دکانوں، گھر اور دفتر کے تیار فرنیچر کی دکانوں اور گھریلو برتنوں کی دکانوں کو سعودیان کے عمل میں شامل کر دیا جائے گا۔ برقی آلات، گھڑیوں اور چشموں کی دکانوں کو سعودیانے کا عمل یکم ربیع الاول 1440 ہجری سے ہو گا۔ علاوہ ازیں جمادی الاول سے طبی ساز و سامان، تعمیراتی سامان، گاڑیوں کے فاضل پرزہ جات، قالینوں اور مٹھائیوں کی دکانیں صرف سعودی مرد اور خواتین شہریوں تک محدود ہو جائیں گی۔

………………………..

اس خبر کو بھی پڑھیے…ڈونلڈ ٹرمپ آج پہلااسٹیٹ آف دی یونین خطاب کریں گے

واشنگٹن:(ملت آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےاپنی صدارت کا پہلا سال مکمل کرلیا ہے، وہ آج پہلا اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ آج اپنا پہلا اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ خطاب میں قومی، بین الاقوامی معاملات پربات چیت کریں گے۔ امریکی آئین کی رو سے امریکی صدر کے لیے لازم ہے کہ وہ ہر سال امریکہ کی مجموعی صورت حال اور اپنی پالیسیوں کے حوالے سے کانگریس سے خطاب کریں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ ایک کھرب ڈالرتعمیراتی کاموں پرخرچ کرنے کے ساتھ نئےپل، ہائی ویزاورایئرپورٹس کوبہترکرنے پرزوردیں گے۔ امریکی صدر خطاب میں امیگریشن اصلاحات پربات کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ اپنی ٹیم اورروس کی ملی بھگت کےالزامات کا جواب دیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف کامیابیوں کا سہرا اپنے سرسجائیں گے اور دفاعی بجٹ، قومی سلامتی، سرحدوں کومحفوظ بنانے پربھی بات کریں گے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ یروشلم کواسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے سمیت شمالی کوریا،ایران اوردیگرممالک کے بارےمیں بات کریں گے۔
امریکی آئین کی رو سے امریکی صدر کے لیے لازم ہے کہ وہ ہر سال امریکہ کی مجموعی صورت حال اور اپنی پالیسیوں کے حوالے سے کانگریس سے خطاب کریں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ ایک کھرب ڈالرتعمیراتی کاموں پرخرچ کرنے کے ساتھ نئےپل، ہائی ویزاورایئرپورٹس کوبہترکرنے پرزوردیں گے۔