خبرنامہ انٹرنیشنل

ایف بی آئی کی ہلیری کلنٹن کے کئی قریبی ساتھیوں سے پوچھ گچھ

واشنگٹن(اے پی پی)امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے حکمران جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کی متوقع صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کے کئی قریبی ساتھیوں سے پوچھ گچھ کی ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ پوچھ گچھ ہلیری کلنٹن کی طرف سے بطور وزیر خارجہ سرکاری خط و کتابت کے لئے زاتی ای میل سرور استعمال کرنے پر کی گئی۔ جن افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ان میں ہلیری کلنٹن کی قریبی ساتھی ہما عابدین بھی شامل ہیں۔ ایف بی آئی اس سلسہ میں ہلیری کلنٹن اور ان کے سابق ماتحت برائن پیگلیانو سے بھی پوچھ گچھ کرے گی۔رپورٹ کے مطابق اس معاملہ کی تحقیقات حتمی مراحلے میں داخل ہو گئی ہیں۔