واشنگٹن: (اے پی پی)امریکا میں صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں سرفہرست ہیلری کلنٹن کے لیے نیو ہیم شائر پرائمری سے ایک روز پہلے ہی دھچکہ والی خبرآئی ہے کہ ایف بی آئی نے ہلیری کلنٹن کے ای میل سرور کی تحقیقات کی تصدیق کردی۔ گزشتہ سال عدالت کے استفسار پر ایف بی آئی نے تحقیقات کی تصدیق سے انکار کیا تھا، ایف بی آئی نے کہا تھا کہ تحقیقات کی تصدیق یا تردید نہیں کرسکتے۔ لیکن اب ایف بی آئی کی جانب سےعدالت میں جمع کیے گئے خط میں تحقیقات کی تصدیق ہوگئی ہے ۔ خط ایف بی آئی کے وکیل جیمز بیکر کی جانب سے لکھا گیا ہے، جس کے متن میں لکھا ہے کہ ہلیری کلنٹن کےذاتی ای میل سرورکےاستعمال سے متعلق معاملے کو دیکھ رہے ہیں اور وہ تحقیقات کے کسی مخصوص ہدف کی تصدیق نہیں کرسکتے۔