خبرنامہ انٹرنیشنل

ایلچی سٹیفن ڈی مستوراکا شام میں سیز فائر کا خیر مقدم

جنیوا: (ملت+اے پی پی) شام کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی سٹیفن ڈی مستورا نے شام میں سیز فائر کا خیر مقدم کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نے سیز فائر کابھر پور خیر مقدم کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیاکہ اس کے نتیجہ میں جنگ سے متاثرہ علاقے میں شہریوں کو ریلیف فراہم ہو گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کی طرف سے سیز فائر کے نتیجے میں متاثرہ لوگوں کو امداد کی فراہمی میں بھی آسانی ہو گی۔