خبرنامہ انٹرنیشنل

ایمریٹس ائیرلائن ایک بار پھر دنیا کی بہترین فضائی کمپنی قرار

دبئی (ملت آن لائن + آئی این پی) متحدہ عرب امارات کی ایمریٹس ائیرلائن کو 2017 کے لیے دنیا کی سب سے بہترین فضائی کمپنی قرار دیدیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی سے تعلق رکھنے والی اس فضائی کمپنی کو یہ اعزاز سیاحتی ویب سائٹ ٹرپ ایڈوائزر نے دیا ہے۔گزشتہ سال ایمریٹس کو کنزیومر ایوی ایشن ویب سائٹ اسکائی ٹریکس نے بھی 2016 میں دنیا کی نمبرون فضائی کمپنی قرار دیا تھا۔سنگاپور ائیرلائنز کے حصے میں دوسرا جبکہ حیران کن طور پر برازیل کی Azul تیسری بہترین فضائی کمپنی قرار پائی۔اسی طرح جیٹ بلیو چوتھے، ائیر نیوزی لینڈ پانچویں، کورین ائیر چھٹے، جاپان ائیرلائنز 7 ویں، تھائی اسمائل 8 ویں، الاسکا ائیرلائنز 9 ویں جبکہ Garuda انڈونیشیا10 ویں نمبر پر رہی۔تاہم دنیا یا ایشیاکی بہترین فضائی کمپنیوں میں پاکستان کی کوئی بھی سرکاری یا غیرسرکاری ائیرلائن شامل نہیں۔حیران کن طور پر قطر ائیرویز بھی اس فہرست کا حصہ نہیں۔خیال رہے کہ ایمریٹس ائیرلائن دنیا کی سب سے بڑی فضائی کمپنی ہے جس کے بیڑے میں ڈھائی سو طیارے شامل ہیں تھائی لینڈ کی تھائی اسمایل کو دنیا کی سب سے سستی فضائی کمپنی قرار دیا گیا۔